• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کا دورہ آسٹریلیا، کس ٹیم کا پلڑا بھاری ؟

Oct 26, 2019

کے آصف
سپورٹس اینکر اسلام آباد

پاکستان کا دورہ آسٹریلیا، کس ٹیم کا پلڑا بھاری ؟

دورہ آسٹریلیا پر پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ قومی ٹیم کا پہلے امتحان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہوگا۔۔ ماضی میں دونوں ٹیموں کےدرمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچز کے ریکارڈز پر نظرڈالی جائےتو پاکستان کو آسٹریلیا پر واضح برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مختصرفارمیٹ میں بیس میچز میں مدمقابل آئی ہیں۔ بارہ میچز میں قومی ٹیم کامیاب رہی۔ جبکہ سات میچز میں آسٹریلوی ٹیم کامیاب رہی۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک میچ ٹائی ہوا۔ جسکےبعد سپر اوور میں پاکستان نے میچ میں کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلیا کی سرزمین پر دونوں ٹیموں کےدرمیان صرف ایک میچ کھیلا گیا جس میں میزبان آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کےدرمیان ماضی میں چونسٹھ میچز کھیلےگئے ہیں۔ طویل فارمیٹ میں آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان پر زیادہ تر میچز میں دھاک بٹھائی۔ آسٹریلیا نے چونسٹھ میں سے اکتیس میچز جیتے قومی ٹیم صرف پندرہ میں فتح حاصل کرسکی۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان اٹھارہ میچز ڈرا ہوئے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کےخلاف میچ جیتے ہوئے پاکستان کو چوبیس برس کا عرصہ ہوچکا ہے۔ قومی ٹیم نے آخری مرتبہ انیس سوپچانوے میں کامیابی حاصل کی تھی جسکے بعد سے قومی ٹیم مسلسل بارہ ٹیسٹ میچ ہارچکی ہے۔ پاکستان کو آخری چار ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ شکست ہوئی ہے۔۔ آسٹریلیا کی سرزمین پر پاکستان کی ٹیم نے پینتیس ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ جس میں سے پاکستان نے صرف چار میچ جیتے اور چوبیس میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ سات میچ ڈرا ہوئے۔