• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے

Oct 27, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی و کشمیری شہری 24 اکتوبر 1947ءکو کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منائیں گے۔
لی نوجوان لڑکی کا معمہ حل ہو گیا ، قاتل پکڑا گیا ، کون ہے اور قتل کیوں کیا ؟ حیران کن انکشاف
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کاروباری مراکز بند رہیں گے، جلسے، جلوس، مظاہرے ہوں گے دھرنا دیا جائے گا، ریلیاں نکالی جائیں گی۔ سفارت خانوں کو وادی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ مادر وطن پر بھارت کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔

حریت رہنما علی گیلانی کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس آج لال چوک سرینگر کی طرف مارچ کرے گی، انہوں نے کہا ہے کہ جدوجہد جاری رکھنے کےلئے پرعزم ہیں، 27 اکتوبر 1947ءکو بھارتی فوج نے حملہ کرکے وادی پر قبضہ کرلیا تھا، اسی طرح مظفر آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر او ردیگرخطاب کریں گے۔

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہے گا۔وزیراعظم فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں داخل ہو کر اخلاقی اور بین الاقوامی اصولوں کو پاﺅں تلے روندا۔