• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جمعیت علمااسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ اسلام آباد سے گرفتار

Oct 27, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمااسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتارکرلیاگیا،جے یو آئی (ایف)کے رہنما کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوزکے مطابق جمعیت علما اسلام کے رہنما اور سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگراموں میں شرکت کیلئے آئے تھے ،انہوں نے رات کو قیام ای الیون کے مقام پر کیا ،علی الصبح پولیس ان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئی ،مفتی کفایت اللہ کے خاندانی ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتارکرلیا گیا۔

دوسری جانب جمعیت علمااسلام کے رہنماﺅں اور کارکنوں میں مفتی کفایت اللہ میں تشویش پائی جاتی ہے ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت کی جانب سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں دوسری جانب لیڈرشپ کو گرفتارکیا جارہا ہے ۔