• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جنگ آزادی 1857 کے ہیرو رائے احمد خان کھرل کی یاد میں سیمینار

Oct 27, 2019

چنیوٹ۔
جنگ آزادی 1857 کے ہیرو رائے احمد خان کھرل کی یاد میں سیمینار
سیمینار کا اہتمام گورنمنٹ کے اے ڈگری کالج جامع محمدی شریف کے پنجابی ڈیپارٹ نے کیا ۔پنجابی پروگرام خوش وسیں پیا او دیس اساڈیا کے لیے پنجابی شعبہ کے ہیڈ پروفیسر فیصل جپہ نے خصوصی کاوش کی پنجابی سیمینار کی صدارت کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر راؤ منظور احمد خان نے کی
۔ڈاکٹر سعید خاور بھٹہ، پروفیسر مہر شہباز احمد ہرل، پروفیسر ایوب صاحب، پروفیسر راؤ شاہ محمد اور پروفیسر مہر افضل جاوید جپہ سمیت پاکستان بھر سے علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی
پنجابی کے اس سیمینار میں پنجاب کی تاریخ کے ہیرو رائے احمد خان کھرل کی بہادری کے واقعات پیش کیے گئے اور نوجوان نسل کو ماضی دکھایا گیا ۔مقررین کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہماری جو اصل تاریخ ہے وہ ہمارے نصاب میں ہی شامل نہیں
۔ ان کا کہنا تھا کہ کتابوں میں ہمیشہ ہمیں غلام قوم کے طور پر پیش کیا گیا جبکہ تاریخ ہماری بہادری کی داستانوں سے بھری پڑی ہے
۔پرنسپل راؤ منظور احمد خان نے آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سوموار کو کالج کے طلبا کے لیے چھٹی کا بھی اعلان کیا
رپورٹ آصف اقبال ڈسٹرکٹ بیوروچیف نیوز ٹائم چنیوٹ