اولپنڈی(شبیر مغل)پولیس سٹیشن روات کی بڑی کارروائی ۔222 گینگ کا اہم سرغنہ ممبر گرفتار ۔سی پی او ڈی آئی جی فیصل رانا کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایس پی صدر رائے مظہر نے اپنی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی ۔جسکی نگرانی ایس ایچ او روات کاشف ملک نے کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 222 گینگ کے اہم رکن اور ایک ساتھی کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔یاد رہے اس گینگ کے خلاف مختلف پولیس سٹیشن میں چوری ڈکیتی راہزنی اور اغوا کے سنگین مقدمات درج ہیں ۔ایس ایچ او کاشف ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت سے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔اورکہا کہ علاقے میں کسی قسم کا خوف حراس پھیلانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا ۔یاد رہے کہ اس قسم کے اور بھی مختلف گروپس کے خلاف شکایات موصول ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف کی فضاء قائم ہوچکی تھی اور ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبا دیا جاتا تھا۔ شہری اس قسم کے گینگ کے ڈر کے مارے بھی ان کے خلاف بات کرنے سے بھی کتراتے ہیں کیونکہ ان کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو تشدد کا نشانہ بنا کر دبا دیا جاتا تھا لیکن ایس پی صدر رائے مظہر کا کہنا تھا کہ شہریوں کا سکون برباد کرنے والے ہر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گاایسے جرائم پیشہ گینگ جو اغوا برائے تاوان جسم فروشی ۔چوری ڈکیتی کے علاوہ منشیات فروشی کے گھناؤنے جرائم میں ملوث پائے جائیں گے تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔جرائم پیشہ افراد کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔