• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شام میں دراصل امریکہ کس دھندے میں ملوث ہے؟ روس نے سنگین ترین الزام لگا دیا

Oct 28, 2019

ماسکو (ویب ڈیسک) روسی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا شام میں تیل کی سمگلنگ میں ملوث ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق روسی وزارت دفاع نے امریکا کے شام سے تیل سمگل کرنے کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں، امریکا داعش کے خلاف جنگ سے قبل اور اسکی شکست کے بعد بھی شام سے تیل سمگل کر رہا ہے۔روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ شام کا تیل امریکا کی زیرنگرانی اور حفاظت میں سمگل کیا جارہا ہے، امریکا شام کے صوبے دیر الزور سے تیل غیر قانونی طور پر باہر منتقل کرہا ہے، شام سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے باوجود امریکی افراج شمالی شام میں موجود ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق جمعہ کے روز امریکی وزیر دفاع نے شام کے تیل اکثریتی علاقے میں امریکی افواج رکھنے کا اعلان کیا۔روسی فوج کے بیان کے بعد امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کا مقصد شام میں آئل فیلڈز کا دہشت گردوں سے تحفظ ہے۔