• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان 11 نومبر کو آسٹریلیا اے کیخلاف تین روزہ میچ کھیلے گا، آسٹریلیا اے ٹیم میں کون کون سا ’تگڑا‘ کھلاڑی شامل ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

Oct 29, 2019

پرتھ (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا پہنچ چکی ہے اور مداحوں کو بے صبری سے میچز شروع ہونے کا انتظار ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان 3 نومبر سے ٹی 20 سیریز کا آغاز ہو گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائے گی تاہم اس سے قبل گرین شرٹس اور آسٹریلیا اے ٹیم کیخلاف تین روزہ میچ بھی کھیلا جائے گا جس کیلئے تاریخ اور آسٹریلیا اے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

11 نومبر بروز پیر سے پرتھ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا اے ٹیم کی قیادت ایلکس کیری کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارکس ہیرس، جو برنز، عثمان خواجہ، ول پوکووسکی، ٹریوس ہیڈ، نک میڈنسن، مائیکل نیسر، جھئے رچرڈسن، سین ایبٹ اور ریلے میریتھ شامل ہیں۔