ہیگ (نمائندہ خصوصی) سربراہ عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے 17جولائی کے فیصلے پر من و عن عمل کیا ۔ نجی نیوز چینل کے مطابق سربراہ عالمی عدالت انصاف نے کہاہے کہ پاکستان نے 17جولائی کے فیصلے پر من وعن عمل کیا ۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل کرنے کے حوالے سے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کلبھوشن کو ویانا کنونشن کے تحت اس کے حقوق سے آگاہ کیا اور بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو کلبھوش تک کونسلر رسائی دی ۔