اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کے ایک بار پھر انتخابی میدان میں اترنے کا چیلنج دیدیا،علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مولانا تیار ہوں تومیں اپنی جیتی ہوئی نشست چھوڑتاہوں ،مولانا کو چیلنج ہے وہ الیکشن جیت کر دکھائیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کے حلقے میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا،علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا کے حلقے میں دگنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کروں گا،انہوں نے کہا کہ جوشخص اپنی نشست ہار گیا وہ کس منہ سے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہا ہے ۔
علی امین گنڈاپور نے مولانا کو ایک بارپھر انتخابی میدان میں اترنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ مولاناتیارہیں میں اپنی جیتی ہوئی نشست چھوڑتاہوں ،مولانا کو چیلنج ہے وہ الیکشن جیت کردکھائیں،علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولاناچاہیں تو ہر پولنگ سٹیشن میں کیمرے لگاکر انتخابات لڑلیں ،انہوں نے کہا کہ اداروں پر تنقید کرنا بندکریں ہمت تو چیلنج قبول کریں ،علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ سازی زندگی یاد رکھیں گے ۔