• Thu. Apr 18th, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کا نوٹس لے لیا

Nov 2, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کا نوٹس لے لیا،عدالت نے واٹر کمیشن کو ماحولیاتی آلودگی پر 27 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو چیئرمین واٹر کمیشن کی معاونت کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ لاہور میں ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے،ایسا لگ رہا ہے ماحولیاتی آلودگی بدترین شکل اختیار کر جائے گی، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آلودگی پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، عدالت نے کہا کہ ایک بین الاقوامی ایجنسی نے لاہور کو آلودہ ترین شہر قرار دے دیا ہے۔