• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت مخالف مظاہرے ،وزیراعظم نے استعفے پر آمادگی ظاہر کردی ،صدر نے قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دے دیا

Nov 2, 2019

بغداد (نمائندہ خصوصی)عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کے پیش نظر وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے استعفیٰ دینے پر آمادگی ظاہر کردی جبکہ صدربرھم احمد صالح نے قبل از وقت انتخابات کرانے کا عندیہ دے دیا۔عراقی صدر نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وزیراعظم عادل عبدالمہدی متبادل امیدوار دستیاب ہونے کی صورت میں مستعفی ہونے پرراضی ہیں، تشدداورطاقت کااستعمال ناقابل قبول ہے،مسئلے کاحل اصلاحات میں ہے،ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے متعدد پارٹیز، بلاکس سے انہوں نے خود مشاورت کی ہے،نیاانتخابی قانون پارلیمان میں آئندہ ہفتے پیش کیاجائے گا،نئے قانون سے شفاف ترین انتخابات کی راہ ہموارہوگی اور نئے انتخابی قانون کے منظورہوتے ہی عام انتخابات کرادیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ عراق میں مظاہرین معاشی بدحالی، بے ضابطگیوں اور ناقص سہولیات کے خلاف یکم اکتوبر سے مظاہرے کررہے ہیںاور وزیراعظم کے استعفے اور 60 دن میں عام انتخابات کامطالبہ کررہے ہیں۔گذشتہ ماہ سے جاری مظاہروں میں 250سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔