• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پہلاٹی ٹوینٹی ، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ، بارش کے باعث میچ کے اوورز کم کر کے کتنے کر دیئے گئے ؟ جانئے

Nov 3, 2019

سڈنی (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ سڈنی کے سٹیڈیم میں جاری ہے جہاں اسے بارش کے باعث روک دیا گیا تھا تاہم بار ش تھم چکی ہے لیکن میچ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 15، 15 اوورز تک محدود کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بارش تھم چکی ہے اور میچ بھی دوبارہ شروع ہو گیا ہے لیکن میچ کو 15 ، 15 اوورز تک محدود کر دیا گیاہے ، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان نے اب تک تین وکٹوں کے نقصان پر 12.4 اوورز میں 88 رنز بنا لیے ہیں ، بابراعظم 43 رنز کے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں ۔اوپننگ پر آئے فخرز مان بغیر کوئی رن بنائے پولین لوٹ گئے جبکہ حارث سہیل صرف 4 سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔