لاہور(آئی این پی)پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے اپوزیشن سے سوال پوچھا ہے کہ کیا وہ سب مستقبل میں بھی متحد رہیں گے۔سٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ”ہر پاکستانی کا پہلا فرض پاکستان کے لئے سوچنا ہے،
دھرنا یونٹ ایک بار ایک دوسرے کے خلاف تھا،کیا اب وہ متحدہ رہیں گے؟ اگر ایسا ہے تو وہ موجودہ حکومت کے ساتھ متحد کیوں نہیں ہوسکتے؟ بری یادیں خود کو تباہ کرنے کا ایک بہترین تحفہ ہیں“۔
ان کی اس ٹوئیٹ پر نعیم نے لکھا کہ ” لالہ شاہد آفریدی کا سیاست میں آنا ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے، اور ان کے اس ٹویٹ سے لگ رہا ہے وہ بہترین اور وطن دوست سیاست کریں گے۔ ہم تحریک انصاف کے کارکن ان کو خوش آمدید کہتے ہیں”۔
بیا نے شاعرانہ انداز میں وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور لکھا کہ “کیوں پوچھتے ہو بار بار محبت کی منزلیں اے وطن ، کہا نہ آخری سانس تک تیرے ہیں “۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ “لالا فکر نہ کرو دھرنے والے کرایے کےلئے بیٹھے ہیں ملتے ہی چلے جائیں گے ٹرکوں میں جو لوگ بھر کر آئیں ہیں انہیں پتہ ہی نہیں کیوں آئے ہیں شاید سیرسپاٹے کرنے آئے ہیں “۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آزادی مارچ اسلام آباد میں جمیعت علمائے اسلام(ف) سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔جلسے سے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں جن میں شہباز شریف،بلاول زرداری، اسفند یار ولی نے جلسے نے خطاب کیا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم اداروں کیساتھ تصادم نہیں چاہتے۔مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم عمران خان سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں 48 گھنٹوں کی مہلت دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں ورنہ وزیر اعظم کوان کے گھر سے گرفتار کر سکتے ہیں۔اپوزیشن جماعتیں آپس میں رابطے میں ہیں اور لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔