• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

رابی پیر زادہ خود ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں پہنچ گئی ، درخواست دیدی

Nov 6, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا سے ہٹانے کیلئے درخواست دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رابی پیر زادہ نے درخواست میں کہاہے کہ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائر ل ہونے کی وجہ سے ان ک فیملی اور انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا ہے اس لیے اپیل ہے کہ سوشل میڈیا سے تصاویر اور ویڈیوز فوری طور ہٹانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کے لنکس بھی ختم کیے جائیں ۔

درخواست میں رابی پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنا موبائل فون کمپنی کو واپس کیا تھا، جس میں موجود تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئیں۔گلوکارہ نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کی تصویروں کے لنکس فوری ختم کیے جائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری سرفراز نے رابی پیرزادہ کی درخواست ملنے کی تصدیق کی ہے تاہم ا±ن کا کہنا ہے کہ لنکس ختم کرنا پی ٹی اے کا کام ہے۔ایف آئی اے حکام نے مزید کہا کہ گلوکارہ کی درخواست پی ٹی اے کو بھجوادی گئی ہے۔