• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گانے دلبر دلبر پر ڈانس کر کے دھوم مچانے والی عرب رقاصہ نورا فتحی دراصل کون ہیں؟ وہ باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

Nov 7, 2019

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میں اپنے ڈانس سے دھوم مچانے والی عرب رقاصہ نورا فتحی مراکشی نژاد کینیڈین شہری ہیں۔ ان کے خاندان کا تعلق مراکش سے ہے تاہم وہ کینیڈا میں پیدا ہوئیں اوروہیں پلی بڑھیں۔ گلف نیوز کے مطابق نورا فتحی کو شہرت ان کے ڈانس کی وجہ سے ملی تاہم وہ اداکارہ اور گلوکارہ بھی ہیں اور ان دونوں شعبوں میں بھی کمال مہارت رکھتی ہیں۔ وہ اب تک کئی ہندی اور ملیالم فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ وہ چار زبانیں، انگریزی، ہندی، عربی اور فرانسیسی روانی کے ساتھ بولتی ہیں۔

نورا فتحی کو زیادہ شہرت حال ہی میں گانے ’دلبر دلبر‘ پر ڈانس کرنے سے حاصل ہوئی تاہم بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ وہ کئی سالوں سے بالی ووڈ میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے 2015ءمیں بگ باس کے سیزن 9میں بھی شرکت کی تھی۔ ان کا گیت ’دلبر‘ اس قدر مشہور ہوا کہ محض 24گھنٹوں میں یوٹیوب پر اسے 2کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھا، اور یوٹیوب پریہ بالی ووڈ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گیت بن گیا۔ نورا فتحی ’سٹریٹ ڈانسر‘ نامی فلم میں بھی کام کر رہی ہیں، جس کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور یہ فلم 2020ءمیں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں اداکار ورون دھون اور اداکارہ شردھا کپور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔