• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس،،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن ، ڈاکٹروں و نرسز کی تنخواہوں میں اضافہ،پورٹ پرپھنسی گاڑیوں کی کلئیرنس کی منظوری دیدی گئی

Nov 7, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اقتصادی رابطہ کمیٹی(سی ای سی) نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں،پٹرولیم ڈیلرز کا مارجن چھ سے آٹھ فیصد تک اضافہ کرنے اور نرسز و ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوا جس دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں،پٹرولیم ڈیلرزکے مارجن میں افراط ذر کی شرح کے مطابق سالانہ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا، اضافے کا تعین وزارت توانائی آج ہی کرے گی،اجلاس میں پاور سیکٹر ڈیٹ کی ادائیگی کے لیے فنانسنگ ،کمرشل بینکوں سے حاصل کرنے اور166ارب روپے کی رقم توانائی کے شعبے کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

پورٹ پر بیرون ملک سے منگوائی گئیں استعمال شدہ ایک ہزار سے زائد پھنسی درآمدی گاڑیوں کی کلئیرنس کے لیے بھی اہم فصلے کیے گئے، گاڑیوں کی ڈیوٹی اور ٹیکسز کا شارٹ فال لوکل کرنسی سے ادا کرنے کی اجازت دی گئی،ڈیوٹی ٹیکسز کی ادائیگی فارن ایکسچینج میں کرنے کے باعث 117 گاڑیاں پورٹ پر پھنسی ہوئی ہیں۔

اسلام آباد کی نرسوں اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں جون سے کیا گیا اضافہ بھی ادا کرنے کی منظوری دینے کے ساتھ وزرات دفاع کی دو سپلمینٹری گرانٹ ، لوک ورثہ اور پی این سی کی الگ الگ دو سپلمینٹری گرانٹس کی منظوری دی گئی۔