ساہیوال ہڑپہ پنجاب حکومت کیخصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سرکاری نرخ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے چھاپے جاری اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری اوزان و پیمائش پرائز عاطف رضا امیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہڑپا کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور سرکاری نرخ آویزاں نہ کرنے پر مختلف دکانداروں کو جرمانےکیے اس موقع پر انہوں نے دوکاندار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری نرخوں پر اشیاء کو فروخت کرے تاکہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے مقرر کردہ ریٹ لسٹ کو نمایاں طور پر اپنی دکانوں میں آویزاں کریں