• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس ای انہار کی دیپالپور ریسٹ ہاوس میں کھلی کچہری

Nov 7, 2019

ایس ای انہارچوہدری محمد یسین نے دیپالپور کنیال ریسٹ ہاوس میں کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری لگا ئ کھلی کہچری میں آنے والے کاشتکاروں سےگفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار کے عملہ کو ہدایات کی جاتی ہے کہ کاشتکاروں کی مشکلات کو ختم کرکے ان کے مسلے کو فوری حل کیا جایے ورنہ کوتاہائی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اس موقع پردیپالپور ڈسٹری اور منچریاں مائینر سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں نے شکایت کرتے ہوۓ کہا کہ نہر کے مختلف موگے لگار کر پانی چوری کیا جاتا ہے جس سے ٹیل کے کاشتکار وں کوپورا پانی نہیں مل رہاجس سے ان کی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور ان کے خلاف ناجائز ایف آئی آر درج کی جارہئی ہیں جس پرایس ای انہار چوہدری محمد یسین نے ایس ڈی او میاں زمان کو ہدایت کی کہ پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جاییں تاکہ ٹیل پر رہنے والے کاشتکاروں کوپورا پانی مل سکے انہوں نے کاشتکاروں کی شکایت پر محمد خالد پٹواری کو فوا“ تبدیل کر دیا کاشتکار وں نے مسائل کے فوری ریلیف پر محکمہ انہار اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا کھلئ کہچری کے موقع پر ایکسن انہار خانواہ ثناء اللہ بھی موجود تھے ایکسین انہار نے عام کاشتکاروں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات صادر کئیے