• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا

Nov 9, 2019

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بھارتی حکومت نے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا،نوجوت سنگھ سدھو اب کرتارپور سے آئیں گے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی حکومت نے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا، نوجوت سدھوکو 5روزہ ویزہ کے باوجود عین وقت پراٹاری روک لیاگیاجس پر نوجوت سنگھ سدھوکے استقبال کیلئے واہگہ پرموجودافرادواپس روانہ ہو گئے،بھارتی حکام نے سدھوکوکل واہگہ سے اجازت کی یقین دہانی کرائی تھی ،نوجوت سدھواب کرتارپورسے آئیں گے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک دیوجی کے550ویں جنم دن کے موقع پربین المذاہب ہم آہنگی کے جذبہ کے عکاس کرتارپور راہداری کے فقید المثال منصوبہ کا آج افتتاح کریں گے۔افتتاحی تقریب میں سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ،بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو ،اداکار سنی دیول اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے ۔