اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقتصادی ماہر ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہاہے کہ موجودہ آئی ایم ایف پروگرام ماضی میں لئے گئے تمام آئی ایم ایف پروگرامز سے بہتر انداز میں شروع ہوا ہے، کچھ بڑے اداروں کی نجکاری اور سکوک بانڈز کے اجراءسے بہت بہتری آئیگی ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہاکہ معاشی طور پر حکومت کو کافی کامیابی ملی ہے ، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم ہواہے ، موجودہ آئی ایم ایف پروگرام ماضی میں لئے گئے تمام آئی ایم ایف پروگرامز سے بہتر انداز میں شروع ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کچھ بڑے اداروں کی نجکاری اور سکوک بانڈز کے اجراءسے بہت بہتری آئیگی ، پاکستان عدم اعتماد کی فضاءسے باہر نکل رہاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ اس وقت پاکستان کے لئے بہت اچھا وقت ہے کہ معاشی اصلاحات کانفاذ کیاجائے ۔ یہ ایک ایسا پیریڈ ہے کہ اصلاحات بھی کی جاسکتی ہیں اور گروتھ بھی کی جاسکتی ہیں۔