چنیوٹ(بلال الطاف نیوز ٹائم چینوٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ سید حسنین حیدر نے12ربیع الاول کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی چناب نگر مظہر اقبال گوندل،ایس ایچ او چناب نگر اسد عباس ایس آئی،انچارج سیکیورٹی رضوان علی اور دیگر افسران اور منتظمین بھی موجود تھے۔ڈی پی او نے وزٹ کے دوران جلوسوں کے روٹس اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام جلوسوں،محافل پرایس او پی کیمطابق سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔جلوسوں،محافل میں شرکت کرنے والوں کو مخصوص انٹری پوائنٹس سے ہی گزرنے دیا جائے اور میٹل ڈٹیکٹرز سے اور فزیکل سرچ کی جائے۔اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں۔ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔