• Fri. Apr 19th, 2024

کرتار پور راہداری افتتاح، امریکہ بھی خاموش نہ رہ سکا، پیغام جاری کردیا

Nov 10, 2019

واشنگٹن (ویب ڈیسک) کرتارپور راہداری کھلنے پر دنیا بھر سے مبارکبادوں سلسلہ جاری ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے راہداری کھلنے پر دونوں ملکوں کو مبارکباد دی ہے۔

آج جاری ہونے والے ایک ویڈیو بیان میں مورگن اورٹیگس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان راہداری کھلنے پر خوش آمدید کہا،، ان کا کہنا تھا کرتارپور راہداری کو امریکہ پڑوسیوں کے درمیان ایک اچھی مثال کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کرتارپور راہداری کو مذہبی آزادی کے فروغ کی جانب ایک قدم قرار دیا۔مورگن اورٹیگس کے مطابق کوریڈور سے سکھ گردوارہ کرتارپور صاحب آ سکیں گے جو پاکستان کے اندر ان کا مقدس مقام ہے۔