• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کو خطرہ،پاکستان تاحال پہلے نمبر پر لیکن دوسرے نمبر پر موجود ٹیم کتنے پوائنٹس پیچھے ہے ؟کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

Nov 10, 2019

سڈنی(نمائندہ خصوصی)آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی میں وائٹ واش ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی۔مسلسل 5 میچوں میں شکست کے باوجود قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سرفہرست ضرور ہے مگر آسٹریلیا صرف ایک پوائنٹ کی کمی سے دوسرے نمبر پیچھا کررہا ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان 270 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے جب کہ آسٹریلیا 269 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ رینکنگ میں انگلینڈ تیسرے،جنوبی افریقا چوتھے، بھارت پانچویں،نیوزی لینڈ چھٹے،سری لنکا ساتویں، افغانستان آٹھویں، بنگلادیش نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر ہے۔