• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز412 پوائنٹس کا اضافہ،100 انڈیکس36 ہزار 390 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

Nov 11, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے، مارکیٹ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 978 پر ہوا اورکاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں 412 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔100 انڈیکس 36 ہزار 390 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی35800 اور35900کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید28ارب2کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ، کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت20.83 فیص دکم جبکہ55.67فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 219.64 پوائنٹس اضافے سی 35978.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جمعہ کومجموعی طورپر 370 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔جن میں سے 206 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،144 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 28 ارب 2 کروڑ73 لاکھ13 ہزار286 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69 کھرب 61 ارب 28 کروڑ92 لاکھ 11 ہزار440 روپے ہوگئی۔