چنیوٹ ( گرین سکول کی جانب سے برین اوف چنیوٹ ضلعی تعلیمی مقابلہ برائے گرلز کا انعقاد کیا گیا جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے، تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر مس فرخ رضوان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قمر سلطانہ بھٹی، ضلعی جنرل سیکٹری پاکستان مزدور محاز ایم ایم عاطف ایڈووکیٹ، ہیڈ مسٹریس گرلزایلیمنٹری سکول مس رفعت سلطانہ سمیت ضلع بھر سے طالبات نے شرکت کی، برین اوف چنیوٹ مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنڑی سکول محلہ کمانگران کی طالبہ ازدینہ برھان نے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی دوسری پوزیشن عیندش فیری منہاج سکول اور تیسری پوزیشن گرلز ہاءی سکول کچہری روڈ اور مدرستہ البنات نے حاصل کی تاہم اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طلبا میں نقد انعامات، سکالر شپ اور شیلڈز بھی تقسیم کی گییں تاہم گرین سکول کی کاوش کو سراہتے ہوے مقررین کا کہنا تھا کہ خواتین میں تعلیم کا رجحان معاشرے کی ترقی کا باعث ہے اور اس طرح کے مقابلے طلبا کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور تعلیمی مقابلے کا رجحان پیدا کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں،
بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ