• Fri. Apr 19th, 2024

حکومت پنجاب شعبہ صحت میں بہتری کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے

Nov 12, 2019

چنیوٹ ( ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب شعبہ صحت میں بہتری کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے ، سرکاری ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی بدولت عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے ،اب ہسپتالوں میں علاج اور ادویات دستیاب ہیں ، اس بات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کے سرپرائز وزٹ کے موقع پر کیا ،انہوں نے مختلف شعبوں میں صحت کی سہولیات کو چیک کیا اور مریضوں کی عیادت کی ، ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹرز کی حاضری چیک و دیگر معاملات کا جائزہ لیا ،اس موقع پر انکے ہمراہ اے ڈی سی جی عمران عصمت ،سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر انجم اقبال، سرجن ڈاکٹر اجمل ہنجرا و دیگر بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے اپنے دورہ کے دوران ایکسرے روم ، ایمرجنسی وارڈ، گائنی وارڈاور جنرل وارڈ سمیت دیگر وارڈز اور ہسپتال کے مختلف حصوں میں گئے اور وہاں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ، ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کی حاضری پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے مریضوں کو تمام ادویات ہسپتال سے فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں ، انہوں نے تمام سٹاف و ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ عوام کا دکھ بانٹنے اور انکی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فراءض سر انجام دیں ، ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات کے مین سٹور کی بلڈنگ کے کام کا جائزہ لیا ، انہوں نے ہدایت کی کہ کام کو جلد سے جلد مکمل کروائیں ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں کا وزٹ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے تمام وارڈز میں جا کر انتظامات و سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر لالیاں فضل عباس ،ایم ایس ڈاکٹر الطاف و دیگر بھی موجود تھے ، انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ تمام مریضوں کا خیال رکھا جائے اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔
بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ