کابل(نمائندہ خصوصی)افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکے سے سات افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکہ وزارت داخلہ کے دفتر کے سامنے ہوا ۔ دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
دھماکے کی اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔حکام کے مطابق متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
دھماکہ افغان حکومت کی جانب سے امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرزکی رہائی کے بدلے طالبان رہنماو¿ں کی رہائی کے ایک روز بعد پیش آیا ہے۔
افغانستان میں دھماکہ،سات افراد ہلاک،متعددزخمی
