• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی باولر نے شاندار اعزاز اپنے نام کرلیا ،محض تین دنوں میں ہی دوبار ہیٹرک کرلی

Nov 13, 2019

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بھارتی کرکٹ دیپک چاہار نے تین دن کے وقفے سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک کرلی۔ مقامی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں راجستھان اور وداربھا کے درمیان کھیلے جا رہے میچ میں چاہار نے راجستھان کی نمائندگی کرتے ہوئے درشن نال کنڈے، شری کانت واگھ اور اکشے واڈکر کو آوٹ کرکے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میں بھی اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔اس سے قبل 10نومبر کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں چاہار بنگلہ دیشی بیٹسمین پر قہر بن کر برسے اور صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو 1-2 سے سیریز میں کامیابی بھی دلوائی تھی۔چاہار نے نہ صرف بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین گیند بازی کا ریکارڈ توڑا بلکہ انہوں نے اس میچ میں ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی تھی۔بنگلہ دیشی کھلاڑیوں شفیع الاسلام، مستفیض الرحمٰن اور امین الاسلام کو آو¿ٹ کرکے بین الاقوامی کیریئر میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک کی تھی۔