پرتھ(نمائندہ خصوصی)پاکستان نے آسٹریلیا اے کے خلاف تین روزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹوور میچ کے دوسرے روز کینگروز کو محض 122رنز پر آل آوٹ کردیا ،دوسرے دن کھیل کے اختتام تک قومی کرکٹ ٹیم نے دوسری اننگز میں بنا کسی نقصان کے 7 رنز بنائے ہیں، شان مسعود4 رنز اوراظہر علی ایک رن پر بیٹنگ کررہے ہیں۔اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے عمران خان نے32 رنز دے کر5 کھلاڑی آوٹ کیے۔پاکستانی بالرز شاہین آفریدی اور افتخار احمد نے دو دو کھلاڑی آوٹ کیے جبکہ یاسر شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔آسٹریلیا اے کی جانب سے کیمرون بینکروفٹ نے سب سے زیا49 رنز بنائے۔اس سے قبل اظہر علی کی قیادت میں کھیلنے والی قومی ٹیسٹ ٹیم نے بابراعظم اور اسد شفیق کی شاندار سینچریوں کی بدولت 428 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم نے 157، اسد شفیق نے 119 جبکہ یاسر شاہ نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا اے کی جانب سے ریچرڈسن نے تین جبکہ نصیر اور ایبٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔