• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سنی دیول پاکستان آنے پرخوش،پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ

Nov 13, 2019

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)فلموں میں پاکستان کےخلاف زہر اگلنے والے بھارتی اداکار سنی دیول حقیقی زندگی میں پاکستان اور پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر پاکستان آنے والے سنی دیول بالی ووڈ میں ”غدر“ اور ”بارڈر“ جیسی پاکستان مخالف فلموں میں کام کرچکے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جانا بہت اچھا رہا، وہاں سب لوگوں نے بہت ڈھیر سارا پیار دیا۔ یہ امن کی نئی شروعات ہوئی ہے اورمیں چاہتاہوں کہ سب اسی طرح پیار و محبت کے ساتھ رہیں۔