• Tue. Apr 16th, 2024

معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ خان کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش

Nov 14, 2019

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ و ماڈل عائشہ خان بیٹی کی ماں بن گئیں۔عائشہ خان نے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں بیٹی کو جنم دیا۔
عائشہ خان نے گزشتہ برس اپریل میں میجر عقبہ ملک سے شادی کی تھی تاہم انہوں نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا تھا۔واضح رہے کہ عائشہ خان کے شوہر میجر عقبہ ملک نے برٹش رائل ملٹری اکیڈمی سے شہزادہ ولیم کے ساتھ گریجویشن کیا اور وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے نوجوان کیڈٹس کو ملٹری کی تربیت فراہم کی۔ میجرعقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسر ہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلوار بھی جیتی۔