• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاہورہائیکورٹ،نوازشریف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

Nov 16, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم نوازشریف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا،درخواست پر سماعت ساڑھے 11 بجے شروع ہو گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست قابل سماعت قرار دی تھی۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اس درخواست کو سننے کا اختیار رکھتی ہے۔ عدالت نے نواز شریف کے وکلا کی کیس کو آج سننے کی استدعا بھی منظور کر لی۔ وفاقی حکومت اور نیب کے اعتراضات مسترد کر دئیے گئے۔