عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حال کرنا اولین ترجیح ہے ، افسران تک عام آدمی کی رسائی میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے ،لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر دیانتداری سے میرٹ پر حل کیے جائیں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید امان انور قدوائی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدرنے کھلی کچہری میں کیا ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت پر لوگوں کے مسائل سننے اور انکے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او سید حسنین حیدرنے ڈی سی آفس چنیوٹ میں مشترکہ کھلی کچہری لگائی،کھلی کچہری میں اے ڈی سی جی عمران عصمت، اسسٹنٹ کمشنرخضر حیات بھٹی، عدنان رشید، فضل عباس ، ایس ایچ اوز، و دیگر پولیس افسران ، محکمہ ایجوکیشن ،صحت ، میونسپل کمیٹی ، ضلع کونسل ،سول ڈیفنس ، روڑز، بلڈنگ ، پبلک ہیلتھ ، لائیو سٹاک ، لوکل گورنمنٹ ودیگر محکموں کے افسران اور صحافیوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ڈی سی اور ڈی پی او نے تمام پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کوبغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اور انکی دادرسی کے احکامات جاری کیے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او سید حسنین حیدر نے کہا کہ افسران تک عام آدمی کی رسائی میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے ،لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر دیانتداری سے میرٹ پر حل کیے جائیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی افسران و پولیس افسران اپنے دفاتر میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے مسائل سن کر انکو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں ۔ آخر میں انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس اور ڈی پی او آفس کے دروازے تمام سائلین کے لیے کھلے ہیں ، ضلعی افسران لوگوں کی شکایات کا میرٹ کے مطابق ازالہ کریں اورمقدمات کی تفتیش ہر صورت میرٹ پر کی جائے جبکہ اس سلسلے میں کسی قسم کا دباءو قبول نہ کیا جائے گا اور انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،انکا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں محکموں کی کڑی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے.
بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ