• Fri. Apr 19th, 2024

وہاڑی کے تھانہ ٹھینگی کے علاقہ کے نواحی گاؤں 76ڈبلیو بی میں جائیداد کے تنازعہ پرباپ نے بیٹے کوقتل کردیااسلم سندھونامی شخص نے اپنے بیٹے سلیم کو فائر مار کر قتل کیا

Nov 15, 2019

وہاڑی سے انضمام الحق کی رپورٹ کے مطابق تھانہ ٹھینگی کے نواحی گاؤں 76ڈبلیوبی کے رہائشی اسلم سندھو نے اپنے حقیقی بیٹے سلیم کواس وقت فائر مار کر ہلاک کردیاجب وہ اپنے کھیتوں کوپانی لگارہاتھاپولیس ذرائع کے مطابق اسلم سندھوجوکہ 32ایکڑزرعی رقبہ کامالک ہے اس نے اپنازرعی رقبہ میں سے کچھ رقبہ اپنے بیٹے سلیم اوردیگردوبیٹوں کے درمیان تقسیم کردیا تھااور12ایکڑرقبہ اپنے زیراستعمال رکھامقتول کافی عرٖصہ سے اپنے باپ سے 12ایکڑمیں سے مزیدزمین حاصل کرناچاہتاتھالیکن باپ انکاری تھااورآئے روزان کے درمیان لڑائی جھگڑاجاری رہتاتھااوربیٹاسلیم باپ کوقتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتارہتاتھاگزشتہ روزبھی دونوں کے درمیان شدیدتلخ کلامی ہوئی جس پرباپ نے زرعی رقبہ میں زمین کوپانی لگاتے ہوئے گولی مارکرہلاک کردیااورموقع سے فرارہوگیاپولیس تھانہ ٹھینگی نے نعش قبضہ میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر467/19زیردفعہ302درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ایس ایچ اوتھانہ ٹھینگی محمدعباس کاکہناہے کہ بہت جلدملزم کوگرفتارکرکے حقائق سامنے لے آئیں گے.