ساہیوال(ڈپٹی بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس ساہیوال کی طرف سے حاضر سروس و ریٹائرڈ پولیس ملازمین میں جہیز فنڈ،پیشگی تنخواہ کی مد میں 11لاکھ سے زائد مالیت کے چیک تقسیم، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کی جانب سے DPOآفس ساہیوال میں پولیس ملازمین کے جہیز فنڈ اور ریٹائرڈ ہو نے والے پولیس ملازمین کو پیشگی تنخواہ کی مد میں 11لاکھ 15ہزار مالیت کے چیک تقسیم کیے گئے اور اوکانٹ برانچ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملازمان کے تمام واجبات ترجیحی بنیادوں پر ان کو فراہم کیےجا ئیں۔ انہوں نے ریٹائرڈ پولیس ملازمان سے مخاطب ہو کر کہا کہ کوئی مسئلہ درپیش ہو توDPOآفس کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں۔مزید ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا میری اولین ترجیح ہے جب پولیس ملازمان کے اپنے مسائل حل ہو نگے تو عوام الناس سے کے مسائل کو بھی خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔