• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹی 10 لیگ کا آغاز ہوگیا ۔ پہلا معرکہ ناردن وارئیر کے نام رہا دوسرے میچ میں دہلی بلز فاتح رہی تیسرا میچ برابر ہونے پر قلندرزاور ٹیم ابوظبی کو ایک ایک پوائنٹ ملا

Nov 16, 2019

ابوظبی ( نیوز ٹائم )ابو ظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ابوظبی ٹی 10 لیگ کے پہلے میچ میں گروپ بی کی ناردرن واریئر نے مراٹھا عریبین کو 9 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرا میچ دکن گلیڈیئٹر اوردہلی بلز کے درمیان کھیلا گیا جس میں دہلی بلز نے دکن گلیڈیٹرکو 7 وکٹوں سے شکست دی تیسرا میچ قلندرز اور ابوظبی کے درمیان جوبرابری پر ختم ہوا دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ ہفتے کو گروپ اے کے دو میچ جبکہ گروپ بی کا ایک میچ کھیلا جائے گا۔ وزیررواداری اور امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزت مآب شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان زاید کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور الدار ابوظبی ٹی 10 لیگ کے میچز دیکھے انہوں نے ٹی 10 لیگ حکام سے ملاقات کی اور کرکٹ اسٹیڈیم کا چکر لگایا اور شائقین کرکٹ کے خیرمقدمی نعروں جواب دیا۔