منیلا(نمائندہ خصوصی) فلپائن میں بھائی نے بہادری کی داستان رقم کرتے ہوئے بہن کو موت کے جبڑوں سے نکال لیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے علاقے پلاوان کی ندی سے 15 سالہ بھائی ہاشم اپنی 12 سالہ بہن ہائینہ کے ساتھ گزر رہا تھا کہ اچانک پانی میں چھپے 14 فٹ لمبے خطرناک مگرمچھ نے بہن کی ٹانگ دبوچ لی۔درد سے کراہتی بہن نے مدد کے لیے بھائی کو پکارا، مگر مچھ بہن کو ندی میں گھسیٹ کر اپنے ساتھ لے جا رہا تھا اس دوران 15 سالہ بھائی نے حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھروں سے مگر مچھ پر پہ در پہ حملے کیے۔
پتھر لگنے کے باعث جیسے ہی مگر مچھ کی گرفت ڈھیلی ہوئی، بھائی نے پوری طاقت سے جھٹکے کے ساتھ بہن کو اپنی جانب کھینچ لیا، اس طرح 12 سالہ ہائینہ مگرمچھ کے جبڑے سے آزاد ہوگئی، اس کی ٹانگ پر زخم کے گہرے نشان آگئے تاہم اب بہن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ہاشم کو سوشل میڈیا پر بہادر بھائی کے نام سے شہرت مل گئی۔
پندرہ سالہ بھائی نے مگر مچھ سے لڑ کر بہن کو بچا لیا ،بہادری کی نئی داستان رقم کردی
