• Fri. Mar 29th, 2024

بنگال ٹائیگرزنے اب تک کی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کرناٹک ٹاسکر کا دیاگیا 114 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

Nov 18, 2019

بنگال ٹائیگرزنے اب تک کی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کرناٹک ٹاسکر کا دیاگیا 114 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹی 10 لیگ کے 8 ویں میچ میں جب بنگال ٹائیگرز نے فتح اپنے نام کی تو اس وقت میچ کی 7 گیندیں باقی تھیں۔ میچ کے ہیرو آندرے فلیچر رہے جنہوں نے محض 15 گیندوں پر 40 رنزبنائے جس میں 6 چھکے بھی شامل تھے۔ آندرے فلیچرکو ریلی روسمیو کا تعاون بھی حاصل رہا جنہوں نے 10 گیندیں کھیل کر 22 رنز اسکورکئے بنگال ٹائیگرز کے دونوں اوپنر بالترتیب 55 اور 65 کے اسکور پرآؤٹ ہوئے۔ کولن انگرام اور تھسریرا پریرا وکٹ پر زیادہ دیر نہیں ٹک سکے انگرام 4 اور پریرا 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ 70 کے اسکور پر بنگال ٹائیگرز کی 4 وکٹیں گرچکی تھی ، اس کے بعد ٹام مورس اور رابی فرائی لنک نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ٹیم کا اسکور 106 تک پہنچایا ۔ اس موقع پر رابرٹ فرائی لنک شاہ پور زادران کی گیند پروکٹ کھوکر پویلین لوٹ گئے۔ اس سے قبل کرناٹک ٹاسکرنے پہلے کھیلتے ہوئےایک وکٹ پر 114 رنز بنائے کرناٹک کی جانب سے نمایاں بلے باز جونسن چارلس رہے جنہوں نے 29 گیندیں کھیل کر 57 رنز بنائے۔ کپتان ھاشم آملہ نے بھی 29 گیندیں کھیلیں اور 47 رنز اسکورکئے ۔ کرناٹک کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی چارلس تھے وہ اس وقت پویلین لوٹے جب کرناٹک ٹاسکر کا اسکور 97 رنز تھا۔

میچ سمری
لیگ : الدار ابوظبی ٹی 10 لیگ
سیزن : تیسرا
میچ نمبر : 08
دن : اتوار
تاریخ : 17 نومبر2019
ٹیم : بنگال ٹائیگرز بمقابلہ کرناٹک ٹاسکر
ٹاس:بنگال ٹائیگرز نے جیتا، کرناٹک کو بیٹنگ کی دعوت
اسکورز: کرناٹک ٹاسکر1/114 بنگال ٹائیگرز 5/117
نتیجہ: 5 وکٹوں سے بنگال ٹائیگرز کے نام
ایمپائرز : رینمور مارٹینز اور ایلیکس وارف
ٹی وی ایمپائر:
میچ ریفری: روشن ماہنامہ

ٹیم
بنگال ٹائیگرز
تھسیرا پریرا (کپتان)، کولن انگرام ، ریلی روسمیو، رابی فرائی لنک، آندرے فلیچر، قیس احمد، لائم پلانکٹ، ڈیوڈ وائس ، تھامس مورس، کیو کوتھینگوڈا، شیشان جے سوریا، پربھاتھ جے سوریا، چراغ سوری، عبدالھاشم اور فرہاد رضا

کرناٹک ٹاسکر
ھاشم آملہ (کپتان) ، جونسن چارلس، اوپل ترنگا، شفیق اللہ، ریان ٹینڈس چارٹی، روس وائٹلے، ناتھن ریمنگٹن، پٹ براؤن، سندیب لامینچے،احمدرضا،شاہپورزادران، فضل زازئی اور ملنڈان پشپا