برسبین(نمائندہ خصوصی)برسبین میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن شروع ہوگیا۔کھلاڑیوں نے گابا گراونڈ میں فزیکل فٹنس ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔کپتان اظہر علی جو کہ بخارمیں مبتلا ہوگئے تھے اب ٹھیک ہیں اور ٹریننگ سیشن
میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے دو روزہ ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم پرتھ میں دو پریکٹس میچز کھیلنے کے بعد آسٹریلوی شہر برسبین پہنچی جہاں ٓآج س اس نے پریکٹس سیشن کا آغاز کردیاہے۔بخارمیں
مبتلا رہنے والے کپتان اظہرعلی بھی اب صحتیاب یاہوچکے ہیں اورتربیتی سیشن میں شریک ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبرسے برسبین میں شروع ہوگا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے،جس میں کپتان ٹم پین، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، کیمرون بینکروفٹ، جوبرنز، پیٹ کمنز اور جوش ہیذل ووڈ اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، لبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، جیمز پیٹنسن اور میتھیو ویڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔دوسری جانب سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی تیاریوں پر کئی سوالات اٹھا دیے، کہتے ہیں گرین کیپس نے جنوری کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، کیا ایک 3 اور ایک 2 روزہ پریکٹس میچ کھیلنا مشکل سیریز کی تیاریوں کے لیے کافی ہوگا؟