• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

باجی عمران نیازی کو خوش کرنے کیلئے یہ کام نہ کریں ورنہ۔۔۔طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان کو خبردار کردیا

Nov 18, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماطلال چوہدری نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو خبردار کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کی من گھڑت تشریح نہ کریں ورنہ انہیں پھر سے معافی مانگنی پڑے گی۔۔۔انہوں نے کہا جھوٹ نہ بولیں اور نہ ہی کریں کیونکہ فواد چودھری ابھی آپ سے بہت پیچھے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا فردوس باجی عمران نیازی کوخوش کرنے کیلئے فیصلے کی من گھڑت تشریح نہ کریں ،،آپ جیسے لوگ سچ کو جھوٹ سمجھتے ہیں کیونکہ آپکی روزی جھوٹ پر مبنی ہے۔طلال نے کہا فردوس باجی عوام کو پتا ہے کہ عدالت نے غیرقانونی حکومتی موقف مسترد کیا ہے۔نواز شریف اور شہباز شریف نے جو عدالت میں لکھ دیا وہ کروڑوں عوام کی امانت ہیں۔۔آپ سیاست اورکارکردگی میں مقابلہ کرسکتیں تونوازشریف کی صحت پر24گھنٹے سیاست نہ کرتیں۔