• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکا میں فائرنگ کاایک اور واقعہ،متعدد افراد ہلاک

Nov 18, 2019

کیلی فورنیا(نمائندہ خصوصی)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر فرینزو میں امریکی وقت کے مطابق شام چھ بجے پیش آیا۔
امریکی خبررساں ادارے اے پی نے پولیس کے حوالے سے بتایاہے کہ ایک گھر کے پچھلے صحن میں فٹ بال میچ دیکھنے کیلئے پارٹی کی جا رہی تھی کہ مشتبہ شخص اندر داخل ہوا اور اندھادھند فائر کھول دیئے۔پولیس کے مطابق کم از کم نو افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 4موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حکام نے مرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کے۔
پولیس کے مطابق پارٹی میں موجود لوگ عزیزواقارب تھے جبکہ حملہ ایک نامعلوم شخص کی جانبسے کیاگیا۔
ہمسائیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے شدید فائرنگ کی آوازیں سنی ہیں۔واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔