• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کامیڈین ناصر چنیوٹی کے سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

Nov 19, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ معروف کامیڈین ناصر چنیوٹی سلنڈر دھماکے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں، تاہم اب ان خبروں کی کامیڈین نے خود ہی تردید کردی ہے۔
ناصر چنیوٹی نے اپنے کار حادثے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی خبریں سوشل میڈیا پر چلانا بہت بری بات ہوتی ہے، یہ اچھی بات نہیں ہوتی کہ کسی کے گھر والوں کو پریشان کیا جائے۔ انہوں نے درخواست کی کہ ایسی چیزوں سے انسان کو ہمیشہ پرہیز کرنا چاہیے جن سے کسی کا دل دکھے یا کوئی بندہ پریشان ہو۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش تھیں کہ کامیڈین ناصر چنیوٹی کی کار کا سلنڈر پھٹ گیا ہے جس کے باعث وہ پوری طرح جھلس گئے ہیں اور ایک ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ اس افواہ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جارہی تھی جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ کامیڈین ناصر چنیوٹی کی آئی سی یو سے لی گئی تصویر ہے۔