• Thu. Mar 28th, 2024

یونان کے خوبصورت مقامات پر شوٹ کیا گیا ابراہیم فیض کا نیا گانا “ہے کوئی مائی کا لعل” 21 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہا ہے

Nov 19, 2019

یونان (بیورورپورٹ ) یونان کے خوبصورت مقامات پر شوٹ کیا گیا ابراہیم فیض کا نیا گانا “ہے کوئی مائی کا لعل” 21 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق ممتاز سنگر ابراہیم فیض کا نیا گانا “ہے کوئی مائی کا لعل “ TP GOLD پروڈکشن کے پلیٹ فارم پر دنیا بھر میں ریلیز کیا جا رہا ہے ۔ جس کا میوزک ظہیر عباس نے ترتیب دیا ہے ۔ سانگ کی ویڈیو شوٹ یونان کے خوبصورت جزائر اور سمندری لوکیشنز پر کی گئی ہے جس میں انٹر نیشنل ماڈلز نے اپنے حسن کے جلوے بکھیرے ہیں جو یقینا” شائیقین کو پسند آئے گا اس موقع پر ابراہیم فیض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک منفرد گانا ہے جسے فینز ہمیشہ یاد رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ یونان کی خوبصورتی کی ایک جھلک اس ویڈیو کے ذریعے بھی دنیا تک پہنچائی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ یونان کی خوبصورت ٹاپ ماڈلز نے اپنے فن کے جوہر پیش کیے ہیں جو یقینن شائقین کو ضرور پسند آئیں گے