• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بڑے پیمانے پر انہدامی کاروائیاں: شادی لان، دکانوں ، غیر قانونی پلاٹنگ اور دیگر خلاف ضابطہ تعمیرات کو منہدم و سر بمہر کردیا گیا

Nov 19, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز )شادی لان، دکانوں ، غیر قانونی پلاٹنگ اور دیگر خلاف ضابطہ تعمیرات کو منہدم و سر بمہر کردیا گیا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل ظفراحسن کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے صدر ٹائون کی معروف تجارتی عمارتوں میں کار پارکنگ بحالی کے سلسلے میں جاری خصوصی مہم میں بڑے پیمانے پر انہدامی کاروائیوں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں استعمال اراضی کی خلاف ورزی کے زمرے میں شادی لان، دکانوں ، غیر قانونی پلاٹنگ اور دیگر خلاف ضابطہ تعمیرات کو منہدم و سر بمہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق SBCAکی جانب سے شہر کے مصروف تجارتی و کاروباری علاقوں میںواقع معروف شاپنگ سینٹرز کی کار پارکنگ کے غیر قانونی استعمال کے خلاف جاری خصوصی مہم کے سلسلے میں ڈیمالیشن اسکواڈنے صدر ٹائون میں واقع تجارتی بلڈنگز ریکس سینٹر، زینب مارکیٹ، چائنا شاپنگ مال، کوآپریٹیو مارکیٹ، ہانگ کانگ شاپنگ مال،جاپان پلازہ، رفیق پلازہ (ون) رفیق پلازہ(ٹو) میں کارپارکنگ کی مختص جگہوں پر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیااور قانونی پارکنگ کی جگہوں کو بحال کردیاگیا۔ علاوہ ازیںشہر کے دیگر علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیوں میں گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبر R-55کو کن سی ایچ ایس، بلاک 3پر غیر قانونی شادی لان کی تمام تعمیرات کو بھاری مشنری کی مدد سے منہدم کردیا، معزز عدالت کے حکم کے تعمیل میں پلاٹ نمبر A-1944، بلاک 2، میٹرول تھرڈ پر دوسری منزل دیگر کاروائی میں پلاٹ نمبر A-33، ملک سوسائٹی، سیکٹر 16-Aپر تیسری منزل کی چھت و تعمیرات کو منہدم کردیا مزید کاروائی میں پلاٹ نمبر ز A-13اور A-14، بلاک Aعبداﷲ شاہ غازی روڈ پر دوسری منزل کی آر سی سی چھت و شیٹر نگ کو منہدم اور گرائونڈ فلور کی دکانوں کو سر بمہر کردیا جبکہ سیکٹر 36-Aسینٹرل انفارمیشن سی۔ ایچ۔ ایس میں پلاٹ نمبر C-04، C-13، C-08، B-02، B-12اور B-05پر غیر قانونی دکانوں کو سر بمہر کردیا گیا۔ دریںاثناء اورنگی ٹائون میں افشاں پیلس کے چھجے اور آ ہنی ریلنگ کو منہدم اور سہاگ لان کی تعمیرات کو منہدم کرتے ہوئے احاطے کو سر بمہر کردیا، ایک اور بڑی کاروائی کرتے ہوئے ڈیمالیشن ٹیم نے گلشن نزحت سیکٹر 16-1میں غیر قانونی پلاٹنگ کا صفایا اور ان سے متعلقہ دفاتر کو منہدم کردیا جبکہ پلاٹ نمبر 1201اور 1202، شیٹ نمبر 2، سیکٹر ساڑھے گیارہ پر گرائونڈ فلور کی دیواروں اور آر سی سی کالمز کو منہدم کردیا گیا۔ مزید برآں ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے لیاقت آباد ٹائون کے علاقے ناظم آباد میں پلاٹ نمبر 7/1، بلاک 2-Dاور پلاٹ نمبر 16/3، بلاک 3-Fہر چوتھی منزل کی آرسی سی چھت ، دیواروں، پلاٹ نمبر 3/1، بلاک 3-Cپر چوتھی منزل کی شیٹرنگ جبکہ لیاقت آباد میں پلاٹ نمبر 5/689پر بھی چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آر سی سی چھت کو منہدم کردیا جبکہ ایک اور ڈیمالیشن ٹیم کی جانب سے کاروائی میں صدر ٹائون میں پلاٹ نمبر 2، CL-8، پار پارٹینش دیواروں کو منہدم کردیاگیا۔ مذکورہ بالا انہدامی کاروائیاں علاقے کے ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ اس دوران امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی ان کے ہمراہ وہاں موجود تھی۔