کراچی(نمائندہ خصوصی)اسٹاک ایکسچینج میں آ ج کل سے بہتر، 100 انڈیکس189.49پوائنٹس اضافے کے ساتھ36ہزار953 سے 37,402پرآگیاہے۔
درخواستوں پرپراسیکیوٹر نیب کی جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا مسترد
دوسری جانب ڈالر کی قدرمیں آج کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی ۔اوپن مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قیمت خرید 155.05اور قیمت فروخت 155.65بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے زائد وقت میں اسٹاک مارکیٹ میں انتہائی تیزی دیکھنے کو ملی تھی تاہم کل کا دن کچھ اچھی خبریں نہ لاسکااور کاروبار میں مندی دکھائی دی۔
کل کی نسبت آج صورتحال بہتر رہی ہے اور دن کے آغاز سے ہی صورتحال بہتری کی جانب دکھائی دی۔
اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے بین الاقوامی میڈیا میں بھی مثبت خبروں کے ساتھ اچھی پیش گوئیاں بھی سامنے آرہی ہیں،غیر ملکی خبر رساں ادارے ”بلومبرگ“ کے مطابق پاکستانی حصص مارکیٹ مزید اوپر جا سکتا ہے، بڑے سرمایہ کارجلد سٹاک مارکیٹ کا رخ کرنے والے ہیں۔ 2014 کے بعد یہ سٹاک مارکیٹ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، اسی کی بڑی وجوہات میں سے ایک عالمی مالیاتی ادارے (ا?ئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے پیکیج کی پہلی قسط جاری کرنا بھی ہے۔
بلومبرگ کے مطابق آئندہ سال فروری کے دوران فناشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے فیصلے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں مزید تیزی ا?ئے گی، پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کے لیے خاطر خواہ کام کیا۔