نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ایک ممتاز کاسمیٹک سرجن پر ایک ٹی وی اداکارہ نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کر دیا۔ ٹائمزآف انڈیا کے مطابق وائرل ڈیسائی بھارت کے چوٹی کے کاسمیٹک سرجنز میں سے ایک ہیں اور شوبز کی بیشتر شخصیات انہی سے کاسمیٹک سرجری کرواتی ہیں۔ گزشتہ دنوں ان پر ایک ٹی وی اداکارہ نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کر دیا۔ اداکارہ نے پولیس کو درج کروائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ ”ڈاکٹر ڈیسائی نے 9اگست کو اپنے کلینک میں مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ میر ی ان کے ساتھ اپوائنٹمنٹ تھی اور جب میں وہاں گئی تو انہوں نے مجھے کمرے میں بند کر کے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔
ڈاکٹر ڈیسائی نے اداکارہ کے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”میرا اس اداکارہ کے ساتھ کئی سال سے تعلق قائم تھا اور اس روز بھی ہم نے رضامندی سے جنسی تعلق قائم کیا۔“ ڈاکٹر ڈیسائی جو ضمانت پر رہا ہیں، انہوں نے عدالت میں ایسی تصاویر اور واٹس ایپ چیٹنگ کے ثبوت پیش کیے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ دونوں طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے۔
ڈاکٹر پر معروف اداکارہ سے جنسی زیادتی کا الزام
