• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغانستان میں بھارت کے کردار کی حمایت کرتے ہیں:امریکہ

Nov 23, 2019

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکا نے افغانستان میں بھارتی کردار کی نہ صرف تعریف کی ہے بلکہ بھارتی اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کےمطابق ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں امریکی محکمہ خارجہ کی نگراں اہلکار نینسی ایزو جیکسن نےبھارتی اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئےکہاکہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےفوجیوں کی دست برداری پرغور کےباوجود وہ افغانستان میں بھارت کےکردار کی حمایت کرتے ہیں، امریکا افغانستان میں طویل المدتی بنیادوں پر بھارتی کردار کا خواہش مند اور حامی ہے۔نینسی ایزو جیکسن کامزید کہنا تھا کہ امریکی حکومت افغانستان میں بھارت کی جانب سے کی گئی3ارب ڈالرسےزائد کی سرمایہ کاری اورمعاونت کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور افغان تنازع کے حل کے لیے بھارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔
یاد رہے کہ افغانستان میں سرمایہ کاری کے نام پر بڑھتی ہوئی بھارتی مداخلت کے حوالے سے پاکستان سمیت دیگر ہمسائیہ ممالک نے بھی کئی بار عالمی طاقتوں کو متوجہ کیا ہے، قطر میں جاری افغان امن مذاکرات میں بھی بھارت نے فریق بننے کی کوشش کی تھی جسے طالبان نے بھی یکسر مسترد کردیا تھا۔اس ضمن میں امریکی وزارت خارجہ کی اہلکار کا افغانستان میں بھارتی کردار کی تعریف و توصیف کرنا اور صدر ٹرمپ کا افغان امن مذاکرات سے کترانا، خطے میں بدلتی ہوئی کسی نئی پیشرفت کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔