ڈھاکا(نمائندہ خصوصی)ڈھاکا میں کھیلے جانے والے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 302 رنز کا ہدف دیدیا،پاکستان کی جانب سے روحیل نذیر نے 113 رنز بنائے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 302 رنز کا ہدف دیدیا،پاکستان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 301 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے روحیل نذیر 113 رنزبنا کر نمایا ں رہے جبکہ عمران رفیق نے 62 اورسعود شکیل نے 42 رنز بنائے۔
ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل،پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 302 رنز کا ہدف دیدیا
