نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں باپ نے ہیلی کاپٹر میں بیٹی کی رخصتی کرکے اس کی انوکھی خواہش پور کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں مہندر سولکھ نامی ایک باپ نے اپنی بیٹی کی رخصتی کو یادگار بنانے کے لیے بیٹی کو ہیلی کاپٹر میں سسرال رخصت کی۔
مہندر سولکھ نے بتایا کہ وہ چاہتا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو عظیم الشان انداز میں گائوں سے رخصت کرے اور اِسی سلسلے میں وہ ایک سال سے سوچ رہا تھا کہ آخر کس انوکھے انداز میں بیٹی کو رخصت کیا جائے۔مہندر سولکھ نے بتایا کہ بہت زیادہ سوچنے کے بعد اس کو یہ خیال آیا کہ وہ اپنی بیٹی کو ہیلی کاپٹر میں رخصت کرے گا اور پھر شادی سے دو ماہ قبل رخصتی کا یہ انوکھا انداز اپنے اہلِ خانہ اور اپنی بیٹی کو بتایا تو وہ سب بھی یہ سن کو بہت خوش ہوئے اور پھر اس کے بعد انہوں نے تیاری شروع کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رینا نامی دلہن کی انوکھی رخصتی کو دیکھنے کے لیے ایک بہت بڑا ہجوم موجود تھا گائوں کے تمام لوگ یہ مناظر دیکھنے کے لیے آئے۔ دلہن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی سب سےالگ اور منفرد انداز میں ہو اور میری بھی یہ ہی خواہش تھی جو میرے والد صاحب نے پوری کی۔رینا نے کہا کہ بیٹیوں کو اِس طرح رخصت کرنے سے ان کو بڑھاوا ملتا ہے اور فخر محسوس ہوتا ہے۔
بھارت میں دلہن کی بڑی خواہش والد نے پوری کردی
