او سی ۔جدہ سے(ملک عاصم اعوان کی رپورٹ)
اسلامی تعاون تنظیم کے ہیڈ آفس جدہ میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے “کشمیر: خون, چیخیں اور آنسو ” کے عنوان سے ایک تصویری نمائش اور سمینار منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی او آئی سی میں نمائندہ برے کشمیر سیکرٹری جنرل یوسف بن محمد الضبیعی تھے اور تقریب میں او آئی سی کے اراکین نمائندوں سمیت صدر آزاد کشمیر محسود خان سے خصوصی شرکت کی ۔
وی او ۔۔۔
سمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر ایک قدیم ترین مسئلہ ہے جو ابھی تک حل طلب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 اگست کے غیرقانونی اقدام اور یکطرفہ کارروائی کے بعد ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مقیم ہمارے بھائیوں اور بہنوں نے، بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں ظلم وستم سہتے ہوئے اور میڈیا بلیک آؤٹ کے تحت کرفیو کے 100 سے زیادہ دن گزار لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بلا روک ٹوک جاری ہے۔ ہندوستانی فورسز کی اس کارروائ نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے اوسی مسلۂ کشمیر کے حال کے لیے اقدام کرے ۔
تقریب سے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ برائے کشمیر اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یوسف بن محمد الضبیعی نے کہا کہ او آئی سی کشمیری عوام کی پرامن جدوجہد اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا یہ سیمینار، او آئی سی کی قراردادوں کی مناسبت سے کشمیری حق خود ارادیت اور انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے او آئی سی کی ذمہ داریوں کی تکمیل کی ایک کڑی ہے۔انھوں نے کہا کہ او آئی سی نےہمیشہ کشمیریوں کی حمایت کی ہے کیونکہ یہ معاملہ او آئی سی کے تمام سربراہی اجلاس اور وزرائے خارجہ کی میٹنگوں کے ایجنڈا میں رہا ہے۔ او آئی سی نے 1994 سے جموں و کشمیر پر ایک رابطہ گروپ بھی تشکیل دیا اور اس کے بعد سے رابطہ گروپ نے مسئلہ کشمیر کی حمایت کا اعادہ کرنے کے لئے کئی اجلاس منعقد کیے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ، جموں و کشمیر کے لئے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے بھی آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا اور کشمیر کے حکام سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔
تقریب سے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز اور او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ رضوان شیخ قونصلر جنرل جدہ خالد مجید ، سید علی گیلانی اور کشمیر کمیونٹی کے اراکین نے بھی خطاب کیا۔ راجہ علی اعجاز نے اپنے خطابات میں کہا کہ اس سال یوم یکجہتی کشمیر میں مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی پامالیوں کے پیش نظر خصوصی اہمیت ہے۔ آج پوری ہندوستانی ریاستی مشینری مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ اور غیر مسلح مسلم شہریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہے ، جو محض اپنے حق خود ارادیت کے حق میں مانگ رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بین الاقوامی برادری کی فوری توجہ کا مطالبہ کرتی ہے۔ تقریب کے آخر میں کشمیری میں جاری بھارتی مظالم کو تصویری شکل میں دیکھا گیا ۔تقریب کے آخر میں صدر آزاد کشمیر محسود خان نے بول سے خصوصی گفتگو بھی کی ۔